اسلام آباد،لاہور (بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر)ڈی سی اسلام آباد نے پرویز الٰہی کیخلاف ایم پی او حکم واپس لے لیا۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے ایم پی او آرڈر کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی ،ڈی سی اسلام آباد نے ہائیکورٹ کوحکم واپس لینے سے آگاہ کردیا،عدالت نے پرویز الٰہی کی درخواست نمٹا دی۔
ادھر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی گرفتاری کے معاملے پر پرویز الٰہی کی اہلیہ نے کیس کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کردی،درخواست میں استدعا کی گئی سپریم کورٹ رواں ہفتے کیس سماعت کیلئے مقرر کرے، پرویز الٰہی کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ،صحت و جان کو خطرہ ہے۔
دریں اثنا انسداد دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے تھیلیم سکین کی درخواست منظور کر لی، خصوصی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے تھیلیم سکین کرانے کے انتظامات کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
ڈی سی نے پرویز الٰہی کیخلاف ایم پی او حکم واپس لے لیا


















