اسلام آباد (بیورورپورٹ)قائد ن لیگ و سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد بھی نگران وفاقی وزیر بن گئے۔
صدر مملکت عارف علوی نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ایڈوائس پر تقرری کی منظوری دےدی ،فواد حسن فواد نے کہا مجھے ابھی تک کسی محکمے کا چارج نہیں دیا گیا، ،وزیر اعظم سے ملاقات کروں گا، ملنے والی ذمہ داری ایمانداری و محنت سے نبھانے کی کوشش کرونگا۔
نامزد وزیر نے مزید کہامیرا ماضی گواہ ہے ہمیشہ ایمانداری و محنت سے قومی مفاد میں کام کیا ، آئندہ بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کروں گا۔
نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد بھی وزیر بن گئے



















