سکھر(بیورورپورٹ)سابق وزیر خارجہ وچیئرمین پیپلز پارٹی بلاو ل بھٹو زرداری نے کہاہے کرکٹر کو بھگت لیا، واپس نہیں آنے دیں گے، کوئی چاہے نہ چاہے الیکشن تو ہوں گے، 90 نہیں تو 120 دنوں میں ہوں گے، دیوار پر لکھا ہے اگلی حکومت پی پی کی ہوگی۔
سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہمارے لیے کہا جاتا ہے کچھ نہیں کرتے، ہاں اشرافیہ، امرا کیلئے کچھ نہیں کرتے، غریب کیلئے سب کچھ کرتے ہیں، قائد عوام کے وعدے کو پورا کرنے جا رہے ہیں، قائد عوام کوانصاف ملا نہ ہی قوم کو۔
بلاول بھٹو نے کہا وزیر اعلیٰ اور میئر کو ہدایت کردی متاثرین کو زمین اور گھر بنا کر دینے ہےں، بے گھرلوگوں کومالکانہ حقوق دئیے جا رہے ہیں، تمام 7200 متاثرہ خاندان اپنی زمین کے مالک بنیں گے، کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرنا ہے۔
پی پی چیئرمین نے کہا غریب عوام کو مالکانہ حقوق دئیے جا رہے ہیں، حکومت سندھ اور ٹیم سکھر کی کارکردگی پر بہت خوش ہوں،پاکستان عجیب ملک ہے، دوسرے ممالک میں منصف انصاف دیتے ہیں، ملکی عدلیہ کی تاریخ ہے قائد عوام جیسے لیڈر کو بھی انصاف کی بجائے پھانسی سنائی گئی، 2جج صاحبان نے غریب عوام کو انصاف دینے کی بجائے ضد پکڑی غریب لوگوں کے گھر گرائے جائیں، ٹیکس کے پیسوں سے جنہیں تنخواہ دیتے ہیں تو انہوں نے کیوں ضد پکڑی غریب سے چھت چھینیں،کام صرف پی پی کر سکتی ہے۔
اگلی حکومت پی پی کی ہوگی،کوئی چاہے نہ چاہے انتخابات تو ہوں گے، بلاول بھٹو



















