اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان ،آسٹریلیا نے دفاعی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کرلیا۔
نگران وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی و عالمی تناظر میں امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا، مہمان خصوصی نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
دونوں فریقین کے درمیان ملاقات میں انسداد دہشتگردی و اقتصادیات کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دونوں نے دوطرفہ دفاعی تعلقات مضبوط و مزید مستحکم کرنے کی وسیع گنجائش کی موجودگی پر اتفاق کیا ۔
پاکستان ،آسٹریلیا دفاعی تعلقات مضبوط بنانے پر متفق

















