ایرانی تیل کی سمگلنگ،سیاستدان ملوث، آمدنی دہشت گرد بھی استعمال کرتے ہیں:احساس ادارے کی رپورٹ

لاہور،اسلام آباد، کوئٹہ( بیورورپورٹ،کرائم رپورٹر)حساس ادارے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے ایرانی تیل کے کاروبار میں 29 سیاستدان بھی ملوث ہیں،سول حساس ادارے نے سمگلنگ پر رپورٹ وزیراعظم ہاوس میں جمع کرا دی جس میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ تیل کی سمگلنگ سے ہونے والی آمدنی دہشتگرد بھی استعمال کرتے ہیں،رپورٹ کے مطابق ایران سے پاکستان کو سالانہ 2 ارب 81 کروڑ لٹر سے زیادہ تیل سمگل ہوتا ہے، ایرانی تیل کی سمگلنگ کے باعث پاکستان کو سالانہ 60 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہو رہا ہے،سول حساس ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے ملک بھر میں 995 پمپ ایرانی تیل کی فروخت کا کاروبار کرتے ہیں، ایرانی تیل کی سمگلنگ میں 90 سرکاری حکام بھی ملوث ہیں اور 29 سیاستدان ایرانی تیل کی سمگلنگ کا کاروبار کر رہے ہیں،رپورٹ میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی گاڑیاں بھی ایرانی تیل کی ٹرانسپورٹیشن میں ملوث ہوتی ہیں، ایران سے تیل ایرانی گاڑیوں میں سمگل ہو کر پاکستان آتا ہے، تیل سمگل کرنے والی ایرانی گاڑیوں کو زم یاد کہا جاتا ہے،حساس ادارے کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے پاکستان میں 722 کرنسی ڈیلر حوالہ ہنڈی کے کاروبارمیں ملوث ہیں، سب سے زیادہ 205 ڈیلر پنجاب، خیبرپختونخوا میں 183، سندھ میں 176، بلوچستان میں 104، آزاد کشمیر میں 37 اور اسلام آباد میں 17 ڈیلرز حوالہ ہنڈی کا کاروبار کر رہے ہیں،خیال رہے نگران وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ملک بھر میں بڑے پیمانے پر ڈالرز اور دیگر اشیا کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع کر رکھا ہے، علاوہ ازیں ایف سی بلوچستان نے انسداد منشیات کے حوالے سے قلعہ عبداللہ میں دیگر اداروں کےساتھ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کی منشیات اور اس کی تیاری میں استعمال کیمیائی مواد ضبط کر لیا ہے،پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے ملکی سطح پر سمگلروں کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاو¿ن جاری ہے، آپریشن میں ایف سی بلوچستان (نارتھ)، اینٹی نارکوٹکس فورس، لیویز، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر نے حصہ لیا،مذکورہ آپریشن 2016 کے بعد انسداد منشیات کی سب سے بڑی کارروائی ہے، اس دوران 1100 کلو چرس، 94 کلوگرام ایفیڈرین، 16.2 کلو گرام آئس اور 1090 لیٹر ایچ سی ایل بھی برآمد کر لئے گئے، اس برآمد شدہ منشیات کی کل مالیت 72187950 روپے ہے،آپریشن میں منشیات کے خفیہ گودام اور منشیات افزائش کی کئی ایکڑ فصلیں بھی برآمد کی گئی ہیں، 6 ٹن ایفیڈرین کی تلفی، 48 منشیات کے کمپاو¿نڈز کو مسمار کر دیا گیا،دوسری جانب 70 ایکڑز منشیات کی فصلیں تلف کر دی گئی اور منشیات پروسیسنگ کی 28 مشینیں تباہ کر دی گئی ہے، بڑے پیمانے پر کریک ڈاو¿ن میں ٹوٹل 11 افراد کو زیر حراست میں لیا گیا ہے،مقامی لوگوں نے قلعہ عبداللہ اور گلستان میں منشیات فروشوں کےخلاف اس کارروائی کا خیر مقدم کیا گیا اور سکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے،مزید برآں ڈالر کی بڑھتی قیمت و پاکستانی روپے کی بے قدری پر قابو پانے کیلئے وفاقی حکومت کی ہدایات پر ایف آئی اے نے کرنسی ایکسچینج کا غیرقانونی کاروبار کرنے والوں سمیت ہنڈی حوالہ اور ڈالر ذخیرہ کر کے مصنوعی قلت پیدا کرنیوالے عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے،حکام کے مطابق رواں سال جنوری سے لے کر ابتک ایف آئی اے نے کرنسی کے غیرقانونی کاروبار و ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 257 چھاپے مار کر 361 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ ہنڈی حوالہ و کرنسی ایکسچینج کا غیر قانونی کاروبار کرنیوالے ملزمان کے خلاف 250 مقدمات درج کئے گئے،ہنڈی حوالہ و کرنسی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے ملزمان کے خلاف 30 انکوائریاں بھی رجسٹرڈ کی گئیں، انکوائریز کے دوران الزامات ثابت ہونے پر 26 مزید مقدمات درج کئے گئے،کریک ڈاو¿ن کے دوران رواں سال جنوری سے ابتک مجموعی طور پر 4 لاکھ 78 ہزار 620 امریکن ڈالر برآمد کئے گئے جبکہ چھاپوں کے دوران 177 ملین روپے کی دیگر غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی، جنوری سے جاری کریک ڈاون کے دوران مجموعی طور پر 3 بلین روپے سے زائد کی غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی اسی طرح ماہ اگست 2023 سے حوالہ ہنڈی و کرنسی ایکسچینج کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف مزید تیزی لائی گئی اور 15 اگست سے ابتک حوالہ ہنڈی و کرنسی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن میں 48 چھاپے مارے گئے، چھاپوں کے دوران 59 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ہنڈی حوالہ و کرنسی کا غیرقانونی دھندہ کرنے والوں کےخلاف 48 مقدمات درج کئے گئے جبکہ کرنسی کا غیر قانونی کاروبار کرنے و ہنڈی حوالہ والوں کے خلاف 11 انکوائریز بھی رجسٹرڈ کی گئیں،انکوائریز میں الزامات ثابت ہونے پر 9 مزید مقدمات بھی درج کر لئے گئے، 15 اگست سے ابتک حوالہ ہنڈی و کرنسی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران مجموعی طور پر 1 لاکھ6 ہزار 800 امریکن ڈالر برآمد کئے گئے،مجموعی طور پر 20 ملین روپے سے زائد کی دیگر غیرملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی جبکہ 15 اگست سے لیکر اب تک تقریباً 26 دنوں میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 150 ملین روپے سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی،حکام کا کہنا ہے ملک بھر میں ایف آئی اے کے زون و سرکلز کی سطح پر خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، چھاپہ مار ٹیمیں خفیہ اطلاع پر غیر قانونی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف چھاپے مار رہی ہیں، غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی اور ہنڈی حوالہ میں ملوث ڈیلروں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رہیں گی،حکام کا مزید کہنا ہے غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ڈیلروں کا ڈیٹا مرتکب کر لیا گیا ہے اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ کی خصوصی ہدایات پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں جبکہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں دیگر اداروں سے بھی معاونت لی جا رہی ہے۔