کراچی (مشرق نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ الیکشن کے حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیانات میں کوئی اتنا فرق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں ہے کہ اگر نشستیں بڑھا رہے ہیں تو حلقہ بندیاں ہوں گی، حلقہ بندیاں کوئی اتنا طویل عمل نہیں جسے آپ نومبر تک لے جانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شک ہے شاید الیکشن شیڈول دسمبر میں بھی نہ ملے، آپ الیکشن کی تاریخ نہیں دے رہے اور خاموش ہیں تو اسکا کیا مطلب ہے؟ رہنما پیپلز پارٹی کاکہنا تھا کہ پوری پیپلزپارٹی متحد کھڑی ہے، اگلے ہفتے لاہور میں پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس ہے، اجلاس میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے مشاورت ہوگی اور مستقبل کا لائحہ عمل دیں گے۔
آصف زرداری اور بلاول کے بیانات میں زیادہ فرق نہیں: فیصل کریم کنڈی

















