کولمبو (مشرق نیوز) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے، فہیم اشرف کو پلیئنگ الیون میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستانی ٹیم 3 فاسٹ اور 3 سپنرز کے ساتھ گراونڈ میں اتر رہی ہے۔
فاسٹ باو¿لنگ کے شعبے میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رو¿ف کو فہیم اشرف سپورٹ کریں گے، سپنرز میں نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔ ٹاپ آرڈر میں فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابراعظم ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنانے کی کوشش کریں گے، محمد رضوان وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا آج ایشیا کپ کے مقابلوں میں 18 ویں بار آمنا سامنا ہو رہا ہے۔ ایشیا کپ مقابلوں میں بھارتی ٹیم 7 بار ٹورنامنٹ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان بھی ایشیا کپ کا تاج 2 بار اپنے سر سجا چکا ہے۔
ایشیا کپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ



















