بدین (مشرق نیوز)سابق وزیر خارجہ وچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے انتخابات 90 روز میں ہوناآئینی تقاضا ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت آتی ہے توعوام دوست منصوبے شروع ہوتے ہیں، عوام اب قربانی دینے کی بجائے پوچھیں حکومت نے کےلئے کیا کیا؟،پارٹی کی سی ای سی فیصلوں اورگھر کے معاملے پر آصف زرداری کی بات کا پابند ہوں۔
پیپلز پارٹی کی ملک گیر عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرتے ہوئے بدین میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا آئین کے مطابق 90 دن میں عام انتخابات ہونے چاہئیں، پی پی کی سی ای سی میٹنگ میں 90 دن میں الیکشن پر بات ہوئی،الیکشن شیڈول کا ابھی اعلان نہیں ہوا، جیالوں نے جگہ جگہ شاندار استقبال کیا، لوکل باڈی الیکشن میں واضح ہو گیا عوام پیپلز پارٹی کےساتھ ہےں۔
سابق وزیر خارجہ نے کہامعاشی صورتحال دن بدن بدتر ہوتی جا رہی ہے، عوام کےلئے بچوں کی فیسیں دینا مشکل ہو گیا ، لوگوں کو فکر ہے بجلی کے بل کیسے ادا کریں،پیپلز پارٹی کا منشور عام آدمی کے مسائل کا حل ہے، اقتدار میں آکر ہمیشہ معاشی بحران کا مقابلہ کیا، جیالے الیکشن کےلئے تیار ہیں، ایک بار پھر پیپلز پارٹی کامیاب ہو گی، ملکی مسائل راتوں رات حل کرنے کا وعدہ نہیں کروں گا،پی پی حکومت میں عام آدمی کو ریلیف ملتا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہاعوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں، نوجوان قیادت کی ضرورت ہے، پیپلز پارٹی واحد چوائس جو مشکلات سے نکال سکتی ہے، الزام تراشی کی بجائے مسائل کا حل نکالنا چاہتے ہیں، عوام نے تمام جماعتوں کا اقتدار دیکھا ، الزام تراشی، تقسیم کی بجائے مسائل کا حل چاہتے ہیں، مسائل صرف نوجوان قیادت ہی حل کر سکتی ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہاسی ای سی میٹنگ میں 2 رائے پر غور کیا گیا، سی ای سی میں سب نے کہا آئین کے مطابق 90 دن کے اندر الیکشن ہونے چاہئیں، سی ای سی فیصلوں کا پابند ہوں، اگلی سی ای سی میٹنگ لاہورمیں ہو گی اگر کسی اور کی کوئی رائے ہو گی تو سی ای سی میں رکھیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ڈنڈے سے بجلی، ڈالر، پٹرول کی قیمت کم ہو سکتی ہے تو کوئی اعتراض نہیں ہو گا، نگران حکومت نہیں عوام کے منتخب نمائندے ہی مسائل حل کر سکتے ہیں اور تمام مسائل کا حل جمہوریت ہے، نگران حکومت اپنا کام کرے اور ماضی کی پالیسیوں کو جاری رکھے،آئین کے مطابق نگران حکومت سے کوئی اعتراض نہیں،اپنا کام کریں، نگران حکومت نئی پالیسیاں نہیں بنا سکتی، کیئر ٹیکرز اگر چیئر ٹیکرز بنیں گے تو اعتراض ہو گا۔
بلاول بھٹو نے کہااگر عدم اعتماد کی بجائے الیکشن میں جانا تھا تو پی ڈی ایم ساتھ نہ دیتی، میرا خیال ہے پی ڈی ایم ماضی کی بجائے آگے دیکھے،تاریخی مہنگائی ہے، نفرت، الزام تراشی کی بجائے آگے بڑھنا ہو گا۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















