نامزد چیف جسٹس کی حلف برداری کے بعد ساتھی ججز کو عشائیے کی دعوت

اسلام آباد(بیورورپورٹ) نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حلف برداری کے بعد ساتھی ججز کو عشائیے کی دعوت دےدی۔

موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر کو مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہورہے ہیں ،سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج و سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17ستمبر کو منصب سنبھالیں گے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حلف برداری کے بعد ساتھی ججز کو عشائیے کی دعوت دےدی ،ذرائع کے مطابق عشائیے کی دعوت 17ستمبر کےلئے دی گئی ،موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کوبھی مدعو کیا گیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اہلیہ کی جانب سے باضابطہ دعوت نامے ججز کو موصول ہوگئے۔