اسلام آباد (مشرق نیوز) نامزد چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے حلف برداری کے بعد ساتھی ججز کو عشائیے کی دعوت دے دی۔ ذرائع کے مطابق جسٹس فائز عیسیٰ کی جانب سے عشائیے کی دعوت 17ستمبر کیلئے دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ چیف جسٹس عمرعطا بندیال کو بھی عشائیے کی دعوت دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی چیف جسٹس پاکستان کو عشائیے کی دعوت

















