جناح ہاﺅس حملہ کیس،جے آئی ٹی نے عمران کو ذمہ دار قرار دیدیا

لاہور( کرائم رپورٹر)جناح ہاﺅس پر جلاﺅ گھیراﺅ کی تحقیقات کرنےوالی جے آئی ٹی نے چیئرمین تحریک انصاف کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیدیا۔

اسد عمر ، شاہ محمود قریشی ، چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت دیگر رہنماﺅں کو بھی گنہگا ر قرار دےدیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمران کشور کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی نے اپنی تفتیش مکمل کر لی ،جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو3مرتبہ شامل تفتیش کیا ،اٹک جیل جاکر بیان بھی ریکارڈ کیا گیا۔