اسلام آباد،لاہور(بیورورپورٹ،سپیشل رپورٹر،کامرس رپورٹر)ڈالر،پٹرول،چینی کی سمگلنگ روکنے کیلئے FIAکو اختیارات تفویض کردئیے گئے،نگران وزیر داخلہ کی صدارت میں ہونےوالے اجلاس کے بعد ایف آئی اے کو کارروائیوں کے احکامات جاری کیے گئے ،مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔
،مراسلے کے مطابق امریکی ڈالر و دیگر غیر ملکی کرنسی کی تمام ایگزٹ و انٹری پوائنٹس پر ایف آئی اے کارروائی کرسکے گا،تمام زونل ڈائریکٹر کو روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ فارم کے ذریعے تفصیلات ہیڈ کوارٹر کو دینے کا حکم دےدیا گیا۔
ادھر پنجاب حکومت نے چینی سکینڈل میں ملوث 13ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کو دےدئیے ،ذرائع کے مطابق لاہور،کراچی، خوشاب، سرگودھا و دیگر علاقوں کے ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کو دئیے گئے ،ذرائع محکمہ خوراک نے کہاایف آئی اے نے چینی سکینڈل میں ملوث ڈیلرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا جس کے بعد ڈیلرز روپوش ہیں، ڈیلرز کے گھروں و دفاتر پر چھاپے مارے گئے مگر نہیں ملے،خفیہ اداروں کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران 538ٹن چینی برآمد کرلی گئی۔
ڈالر،پٹرول،چینی کی سمگلنگ روکنے کیلئے FIAکو اختیارات تفویض

















