پیپلز پارٹی انتخابات کیلئے تیار ، الیکشن کمیشن تاریخ کااعلان کرے،بلاول

کراچی (بیورورپورٹ)سابق وزیرخارجہ وچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے پیپلز پارٹی پہلے اور اب بھی انتخابات کیلئے تیار ہے، الیکشن کمیشن تاریخ کااعلان کرے،فضل الرحمن سینئر سیاستدان ہیں، بیانات کی تفصیل میں نہیں جانا چاہوں گا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا آصف زرداری نے ساڑھے 11 سال سزا کے بغیر جیل میں گزارے اب جیل جا نے والوں کوحوصلہ دے رہے ہیںگھبرانا نہیں، ابھی آپ کی ٹریننگ چل رہی ہے، آپ کو سیاستدان بنایا جا رہا ہے،سابق وزیر خارجہ نے کہاآرمی چیف کی تاجر برادری سے ملاقات کوئی نئی خبر نہیں، پہلے بھی ایسا چلتا رہا ہے، ملک کا سب سے کم عمر وزیر خارجہ رہا ، پوری دنیا دیکھی، عوام کو مسائل سے نکالنے کیلئے جدوجہد کرنی چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا الیکشن کمیشن نے اپنی 4 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ثابت کی، ڈسکہ انتخاب میں الیکشن کمیشن نے دھاندلی پکڑی، الیکشن کمیشن اب بھی صاف و شفاف انتخابات کرائے گا پیپلز پارٹی کے مطابق انتخابات 90 روز میں ہونے چاہئیں۔


سابق وزیر خارجہ نے کہاپیپلز پارٹی نیب سے ماضی میں ڈری نہ اب ڈرے گی، فوکس اپنے کام پر تھا کیسز پر نہیں، کارکن سے لےکر قیادت تک عدالت کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا چاہیے، پی پی الیکشن میں جانے کےلئے تیار ہے، 90 نہیں تو 100دن ورنہ 120 روز میں انتخابات کرادئیے جائیںتا کہ دوبارہ عوام کی خدمت کریں،ہمیشہ پروپیگنڈے کا جواب اپنی کارکردگی سے دیا۔

بلاول بھٹو نے کہاکور کمانڈر ہاوس ،جی ایچ کیو پر حملہ کرنےوالوں کوسبق سکھانا چاہتے ہیں تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسی جرات نہ کرے، ملک پر کٹھ پتلی مسلط کرنا بند کیا جائے،تجربات ختم کرکے عوام کو اپنے فیصلے کرنے دیں، عوام پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ کرتے ہیں تو سب قبول کریں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہادیگر جماعتیں حلقہ بندیوں کے بعد ہی الیکشن چاہتی ہیں، الیکشن کمیشن کو دیکھنا چاہیے ملک میں دوغلی پالیسی کیوں چل رہی ہے؟ افسروں کی کارکردگی پر بات نہیں کرنا چاہتے، الیکشن کمیشن نے غیر آئینی طور پر ترقیاتی فنڈ روکا، سیلاب متاثرین کےلئے ہونے والا کام بھی روکدیا گیا،الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں پابندی ،دوغلا نظام ختم کرے، سندھ میں اگر فنڈ کو روکیں گے تو باقی صوبوں کے فنڈ بھی روکے جائے،نیب چھاپوں پر جھوٹی خبریں چل رہی ہے، کسی بھی وزیر کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں۔