11 ججز کو بلاسود 36 کروڑ قرض دینے کافیصلہ چیلنج

لاہور (کورٹ رپورٹر)11 ججز کو بلاسود 36 کروڑ قرض دینے کافیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،شہری مشکور نے درخواست میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری فنانس سمیت دیگر کو فریق بنایا۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ججز کو بلاسود قرض فراہم کرنا غیر قانونی اقدام ہے، ججز پہلے ہی بے شمار مراعات حاصل کر رہے ہیں،نگران حکومت عوامی ٹیکس کے پیسے کا بے دریغ استعمال نہیں کر سکتی۔

استدعا کی گئی عدالت عالیہ نگران حکومت کی جانب سے ججز کو قرضے دینے کی منظوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔