وفاقی سیکرٹری داخلہ و سابق چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل سپرد خاک

لاہور( اپنے رپورٹر سے)وفاقی سیکرٹری داخلہ و سابق چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ سنبل کوسینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ،نگران وفاقی وزیر داخلہ سر فراز بگٹی،صوبائی وزرا، انسپکٹرجنرل پولیس، سیاسی و سماجی شخصیات ، اعلیٰ حکام اور لوگوں کی بڑی تعدادنے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عبداللہ سنبل مرحوم کے والد ،بیٹے اور سوگوارخاندان کے ساتھ گہرے دکھ و افسوس کااظہار کیا،محسن نقوی نے کہاعبداللہ سنبل مرحوم فرض شناس اور ایماندار افسر تھے،خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔