190 ملین پاونڈ سکینڈل، ثانیہ نشتر ،امین اسلم سے پوچھ گچھ


راولپنڈی(بیورورپورٹ)190ملین پاﺅنڈ کیس میں ثانیہ نشتر،ملک امین اسلم کی نیب میں پیشی،2گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی،ذرائع کے مطابق ثانیہ نشتر سے بطور رکن سابق وفاقی کابینہ پوچھ گچھ کی گئی، پوچھ گچھ کے بعد جانے کی اجازت دےدی گئی۔

علاوہ ازیںسابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرانے کےلئے نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہوئے،ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے ملک امین اسلم سے 2 گھنٹے سے زائد تفتیش کی،بعد ازاں ملک امین اسلم نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا بیان ریکارڈ کرادیا۔

صحافی نے سوال پوچھا آپ وعدہ معاف گواہ تو نہیں بننے جا رہے؟ ،ملک امین اسلم نے جواب دیاوعدہ معاف گواہ بننے جیسا کچھ نہیں ،میںکابینہ کے ووٹنگ ممبران میں شامل نہیں تھا،شہزاد اکبر کو واپس آنا چاہیے جنہوں نے کیس پیش کیا، شہزاد اکبر باہر بیٹھ کر مزے نہ لیں، پاکستان واپس آ کر جواب دیں۔