ڈالر،چینی آﺅٹ آف کنٹرول،قیمت307اور 230سے متجاوز

کراچی،کوئٹہ،پشاور(بیورورپورٹ) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر روپے کے مقابلے میں مزید مہنگا ہوگیا اور 307 روپے سے تجاوز کرگیا،کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری رہا، انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ڈالر کی قدر میں 39 پیسے کی کمی سے 305.25 روپے سے ہوا تاہم بعد میں کمی بیشی جاری رہی اور ڈالر کی قدر ایک روپے 45 پیسے اضافے کےساتھ 307 روپے 09 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،دریں اثنا اوپن مارکیٹ میں منگل کے روز ڈالر یکدم 3 روپے کمی کے ساتھ 325 روپے کا ہوگیادوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 182 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوابعد ازاں رجحان مندی کی جانب ہوگیا اور دوپہر تک پی ایس ایکس میں 139 پوائنٹس کی مندی کےساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس کم ہوکر 45567 پوائنٹس کی سطح پر آگیادوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں اتار چڑھاو¿ جاری ہے،مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 220 سے بڑھ کر 225 روپے ہوگئی ہے،مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے شہر کے مضافات میں چینی فی کلو 230 روپے تک بھی فروخت کی جارہی ہے اور گزشتہ 5 روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 45 روپے کا اضافہ ہوا ہے،دوسری جانب کراچی میں ہول سیلز بازار میں چینی کی فی کلو قیمت ایک روپے سے کم ہوکر 174 روپے ہوگئی ہے جبکہ ریٹیل سطح پر چینی 185 روپے سے 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، مارکیٹ ذرائع کے مطابق اکبری منڈی کے تمام ڈیلرز نے ریکارڈ غائب کردئیے ہیں جس کے باعث 2روز سے فون پر ہول سیل ریٹ جاری کیا جا رہا ہے ادھر پشاور میں پرچون میں چینی فی کلو 200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 181 روپے ہے اور ہول سیل میں چینی کی 50 کلو کی بوری کی قیمت 9 ہزار 50 روپے ہے۔