اسلام آباد (بیورورپورٹ)ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کی کسی بھی کیس میں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کرنا لازم قرار دےدیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم جاری کیا جس میں کہاگیاکسی بھی خفیہ ایف آئی آر میں ایمان مزاری کی گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کریں گے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت کو بتایاصوبوں کو گزشتہ سماعت کے بعد لکھ دیا تھا، مقدمات کی تفصیلات فراہمی کےلئے صوبوں کو فیکس ،واٹس ایپ بھی کردیا، پٹیشنر ایمان مزاری کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کیس نمٹا رہے ہیں، کوئی ایف آئی آر ہو تو آپ آگاہ کریں گے،عدالت نے ہدایات کےساتھ ایمان مزاری کی درخواست نمٹا دی۔
ایمان مزاری کی گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کرنا لازم


















