لندن (مشرق نیوز) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 15 اکتوبر کو لندن سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوں گے۔ ذرائع مسلم لیگ (ن) کے مطابق مسلم لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف 15 اکتوبر کو چارٹرڈ کے بجائے مسافر طیارے کے ذریعے لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے اور لاہور پہنچیں گے، ان کی صاحبزادی اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز انکے استقبال کیلئے تیاریوں میں مصروف ہیں۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے اسلام آباد کے بجائے لاہور آنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی وطن واپسی عام پرواز سے ہوگی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مرکزی قیادت کو استقبال کےلئے ٹاسک سونپ دیا ہے، مریم نواز استقبالی معاملات کی نگرانی کر رہی ہیں اور تنظیمی عہدیداران کو استقبالیہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگ لانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
نوازشریف کی 15 اکتوبر کو واپسی، بھرپور استقبال کی تیاریاں شروع

















