بجلی ریلیف پلان تیار،آئی ایم ایف کےساتھ شیئر،گرین سگنل کاانتظار

اسلام آباد (بیورورپورٹ)بجلی ریلیف پلان تیار،نگران حکومت نے آئی ایم ایف کےساتھ شیئر کردیا۔

ذرائع کے مطابق 300یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو 3 ہزار روپے کا ریلیف دیا جائے گا۔

ستمبر میں 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنےوالے صارفین کے بلوں میں 3ہزار روپے کمی ہو گی، 60 سے 70 ہزار روپے بل والوں کو 13 ہزار کا ریلیف ملے گا، نگران حکومت نے ریلیف پلان آئی ایم ایف کےساتھ شیئر کردیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کو آئی ایم ایف کی جانب سے گرین سگنل کا انتظار ہے،جلد فیصلہ متوقع ہے۔