اسلام آباد(بیورورپورٹ)سی اے اے نے افغانستان سے پاکستانی حدود میں آنےوالی فلائٹس کیلئے نئی ہدایات جاری کردیں،افغان فضائی حدود میں ایئر ٹریفک سروس کی عدم دستیابی کے باعث ہدایات جاری کی گئیں۔
اعلامیے کے مطابق افغانستان سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والی فلائٹس کو 15 منٹ قبل آگاہی دینا لازمی ہوگی، پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والی فلائٹس کو ایئر ٹریفک سروس مہیا کی جائے گی۔
ترجمان سی سے اے کے مطابق فلائٹس کوکراچی، لاہور اور اسلام آباد ایریا کنٹرول سے فضائی سروس مہیا کی جائےگی۔
افغانستان سے پاکستانی حدود میں آنےوالی فلائٹس کیلئے نئی ہدایات

















