کراچی (بیورو رپورٹ) قومی ایئر لائن میں مالی بحران کے باعث مختلف ایئرپورٹس کی گراونڈ ہینڈلنگ کمپنیوں کی ادائیگیاں نہ ہوسکیں جبکہ لیز پر حاصل کئے گئے طیاروں کی ڈھائی کروڑ ڈالر سے زائد واجب الادا ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے )کا مالی بحران سنگین ہوگیا، ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کی مختلف ایئرپورٹس کی گراﺅنڈہینڈلنگ کمپنیوں کی ادائیگیاں نہ ہوسکیں، پی آئی اے نے سعودی عرب کو ساڑھے4کروڑ کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ترکی کے استنبول گراونڈ ایئرپورٹ کو 30لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں واجب الادا ہیں جبکہ مالی بحران کے باعث لیز پر حاصل کئے گئے طیاروں کی ادائیگیاں بھی نہ ہوسکیں، لیز پر حاصل کئے گئے طیاروں کی ڈھائی کروڑ ڈالر سے زائد واجب الادا ہیں۔ذرائع نے کہا کہ لیز پر حاصل کئے گئے طیاروں کی ڈھائی کروڑ ڈالر سے زائد واجب الادا ہیں جبکہ پی آئی اے کے 4عدد 777طیارے پرزے اور مینٹی ننس نہ ہونے سے گراونڈ کر دیئے گئے۔جولائی 2020ءمیں پی آئی اے پر یورپ میں پابندی لگنے سے اربوں روپے کانقصان ہوا ، یورپ اوربرطانیہ جانیوالی پروازوں پر بندش سے اب تک 187ارب کانقصان ہوچکا ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا مجموعی طور پرخسارہ112ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے جس کے باعث پی آئی اے کے 4 بوئنگ777 اور 5 ایئر بس 320 طیارے گراونڈ ہونے کا خدشہ ہے۔
پی آئی اے میں مالی بحران سنگین ،اڑھائی کروڑ ڈالر سے زائد واجب الادا

















