اسلام آباد (مشرق نیوز) چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ کاروباری شخصیات کیخلاف نیب قانون کا غلط استعمال کیا گیا۔ نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی، بنچ میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بھی شامل تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دینے شروع کیے تو چیف جسٹس پاکستان نے ان سے مخاطب ہو کر کہا کہ خواجہ حارث صاحب اجازت ہو تو مخدوم علی خان سے ایک بات پوچھ لوں؟ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کل ہم نے ترمیمی قانون میں ایک اور چیز دیکھی، باہمی قانونی تعاون کے تحت حاصل شواہد کی حیثیت ختم کر دی گئی ہے، اب نیب کو خود وہاں سروسز لینا ہوں گی جو مہنگی پڑیں گی، آپ نے کل کہا تھا کہ باہمی قانونی تعاون کے علاوہ بھی بیرون ملک سے جائیدادوں کی رپورٹ آئی ہے، قانون میں تو اس ذریعے سے حاصل شواہد قابل قبول ہی نہیں۔
کاروباری شخصیات کیخلاف نیب قانون کا غلط استعمال کیا گیا: چیف جسٹس

















