بنوں،فوجی قافلے پر خودکش حملہ،نائب صوبیدار سمیت9جوان شہید،5زخمی

بنوں،راولپنڈی(بیورورپورٹ)بنوں میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ،نائب صوبیدار سمیت9جوان وطن پر قربان،5 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں موٹرسائیکل سوار خود کش حملہ آور نے سکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑا یا،نائب صوبیدار صنوبر علی سمیت 9 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

5زخمیوں کوطبی امداد کےلئے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ،خودکش دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر آپریشن شروع کردیا ۔

آئی ایس پی آر نے کہاسکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلئے پرعزم اور بہادر سپاہیوں کی قربانیاں عزم مزید مضبوط کرتی ہیں۔

دوسری جانب نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے جوانوں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہادہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،قلع قمع کرنے کیلئے ہر قدم اٹھائیں گے۔