پی ٹی آئی چیئرمین کے قریبی شخص نے دوست ممالک سے ریلیف کیلئے رابطے کئے :طاہر محمود اشرفی

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کے انتہائی قریبی اور بڑے منصب والے شخص نے دوست ممالک سے ریلیف کیلئے رابطے کئے ہیں لیکن سوال یہ اٹھایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی گارنٹی کون دے گا ، رابطہ کرنے والا شخص خود بھی پی ٹی آئی چیئرمین کی گارنٹی دینے کے لئے تیار نہیں ،جنرل باجوہ نے مجھے بتایا کہ سابق وزیر اعظم کو دورہ روس کیلئے ہماری مکمل تائید حاصل تھی ، اگر موجودہ سیٹ اپ ڈلیور کر گیا تو عوام کو الیکشن سے کوئی غرض نہیں ہے ، فی الحال تو الیکشن کمیشن کو بھی نہیں معلوم الیکشن کب ہونے ہیں اور یہ معاملہ فروری سے آگے جائیگا، اگر گزشتہ سالوںمیں بیرونی دنیا سے مالی طور پر کچھ ملا ہے تو وہ فوج کی وجہ سے ملا ۔