ماڈل تھانے بدحالی کا شکار،باتھ رومز میں تعفن،سائلین اور چھوٹے ملازمین پریشان

لاہور (مرزا ندیم بیگ) محکمہ پنجاب پولیس کے ماڈل تھانے تو بن گئے تاہم ان پر استعمال ہونے والا میٹریل اتنا بہترین تھا کہ تھوڑا عرصہ گذرنے کے بعد انکی حالت زار بدتر ہو گئی، اسکے علاوہ تقریباً تمام پولیس سٹیشنوں کے باتھ رومز کی حالت بہتر بری ہے، تعفن اور ٹوٹ پھوٹ کا یہ عالم ہے کہ ان کو مرمت کروانا تو ایک طرف صفائی کا بھی کوئی خاص انتظام نہیں وہاں آنے والے سائلین اور چھوٹے ملازمین کیلئے پریشانی کا سبب بنے ہوئے ہیں جبکہ ان کی نسبت افسران کے نہ صرف دفاتر چمکانے کیلئے ملازم موجود ہوتے ہیں ان کے واش رومز بھی وی آئی پی نظر آتے ہیں ،اس حوالے سے کئے گئے ایک سروے کے دوران مختلف مقامات کے رہائشی افراد کا کہنا ہے کہ جدید دور میں جہاں پولیس ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے ،ترقیاں دینے ،ماڈل تھانوں سمیت ان کی فلاح و بہبود کیلئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے احسن اقدامات اٹھائے نا قابل فراموش ہیں۔ دوسری طرف افسران کے دفاتروں اور تھانوں میں اتنا فرق ہے کہ افسران کے بے شمار ہونے والے وزٹ بھی نوٹ نہیں کر سکے،پنجاب بھر کے تھانوں میں صفائی ستھرائی کیلئے لگتا ہے کہ سرکاری طور پر ملازمین نہیں ہیں ایس ایچ اوز کے آفس ریسٹ روم اور باتھ روم تو اچھی طرح صاف کروائے جاتے ہیں جبکہ تھانوں میں جو پبلک باتھ رومز ہیں جہاں تھانوں کے ملازمین اور وہاں آنے والے سائلین بوجہ مجبوری ہی جاتے ہیں کیونکہ کئی پولیس سٹیشنوں میں جہاں باتھ رومز میں گندگی اور بدبو تو ہوتی ہی ہے اس کے علاوہ دروازے بھی ٹوٹے ہوئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب سے التجا ہے کہ اس طرف بھی توجہ دی جائے اور پنجاب بھر کے تھانوں کے باتھ رومز صحیح کروائے جائیں ساتھ اگر سرکاری کوئی صفائی کے لئے ملازم بھرتی نہیں کیا گیا تو اس کے لئے ملازم بھرتی کئے جائیں یا اس کا کوئی اور سدباب کیا جائے تاکہ گندگی اور جن باتھ رومز کا برا حال ہے درست حالت میں آ سکیں ،اور افسران جو اچانک وزٹ کرنے جاتے ہیں ان کو ہدائت کریں کہ وہ اچانک ہی جائیں تاکہ اصل حقیقت سامنے آ سکے کیونکہ افسران کی آمد پر ایس ایچ اوز تھانوں کو ایمرجنسی بنیادوں پر خوبصورت ظاہر کروانے کیلئے کارروائی ڈال لیتے ہیں، رواں سال میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کچھ پولیس سٹیشنوں کیلئے پیسہ رکھا گیا ہے اس کی تفصیل کچھ ایسی ہے تھانہ بادامی باغ کے لئے 42 لاکھ ،تھانہ قلعہ گجر سنگھ کےلئے 60 لاکھ،چوہنگ پولیس اسٹیشن کیلئے 84 لاکھ،لوہاری کیلئے دو کروڑ فنڈز مختص کئے گئے ،یکی گیٹ تھانہ کے لئے 93 لاکھ ، ،پولیس سٹیشن فیصل ٹاﺅن 64 لاکھ ،ستوکتلہ پچاس ،تھانہ گلشن اقبال کے لئے ایک کروڑ 91 لاکھ، فیکٹری ایریا پولیس سٹیشن کیلئے 48 لاکھ ،مغل پورہ پولیس سٹیشن کیلئے دو کروڑ ،بھاٹی گیٹ اور ٹبی سٹی کےلئے دو کروڑ کا بجٹ رکھا گیا جبکہ ہنجروال پولیس سٹیشن کیلئے دو کروڑ رکھے گئے تھے۔