اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ (بیورو رپورٹ+ خبرنگار) ظالمانہ بجلی بلوں کیخلاف عوام کا پارہ بدستور ہائی، ملک گیر احتجاج، مظاہرے، ریلیاں، مظاہرین نے میٹر توڑ دئیے، تاجروں کی دکانیں بند کرکے علامتی ہڑتال، پٹرول، گیس بم بھی تیار، آئی ایم ایف نے بجلی پر ریلیف دینے سے صاف انکار کردیا، سبسڈی دینے کی صورت میں حکومت سے ٹیکس اہداف پورے کرنے کےلئے تحریری جواب بھی مانگ لیا۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کے بعد عوام پر پٹرول اور گیس بم ایک بار پھر گرانے کی تیاریاں کرلی گئیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روپے لٹر تک بڑھنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیزل 15، پٹرول کی قیمت میں10 روپے لٹر اضافہ متوقع ہے۔
وزارت خزانہ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری نگران وزیراعظم کی مشاورت سے دیگی، نئی قیمتوں کا اطلاق 15 دنوں کیلئے ہوگا۔
دریں اثناپٹرولیم ڈویژن نے قدرتی گیس کی قیمتوں میں 60 فیصد تک اضافے کی منصوبہ بندی کرلی۔ ذرائع کے مطابق گیس شعبے کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے پلان آئی ایم ایف کی ہدایت پر تیار کیا گیا،گیس کی قیمتوں میں اضافے کا پلان منظوری کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائیگا، وفاقی کابینہ پٹرولیم ڈویژن سے بریفنگ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کریگی، قیمتوں میں ممکنہ اضافے کا اطلاق ملک بھر کے صارفین پر کیا جائےگا۔
ادھر آئی ایم ایف ،پاکستانی حکام کے درمیان ورچوئل مذاکرات ہوئے، چیئرمین ایف بی آر و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیریز سے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے بات چیت کی اور تجاویز پیش کیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو بجلی بلوں میں اضافے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا اور ریلیف کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں، مذاکرات میں آئی ایم ایف حکام نے بجلی بلوں میں ریلیف کی صورت میں ٹیکس وصولیوں پر متعدد سوالات اٹھائے اور ایف بی آر سے جولائی میں حاصل ٹیکس وصولی پر بریفنگ لی۔
ایف بی آر کے مالی سال 2022-23 کے ہدف پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ایف بی آر حکام نے آئی ایم ایف حکام کو آگاہ کیا رواں مالی سال 2023-24 کیلئے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرلیا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف حکام نے ایف بی آر سے پوچھا بجلی بلوں میں ریلیف دیا جائے تو ٹیکس وصولیوں میں کتنی رقم کم ہوگی اور ٹیکس وصولیوں میں ہونےوالی کمی کہاں سے پوری کی جائےگی؟ بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے ٹیکس کم دیں گے یا کسی اور مد سے رقم نکالیں گے؟۔
بعدازاں پاکستان کی درخواست پر آئی ایم ایف حکام نے دوٹوک جواب دیا بل جتنے بھی آئیں ادا کرنا پڑیں گے جبکہ عالمی مالیاتی فنڈز نے سبسڈی دینے کی صورت میں حکومت سے ٹیکس اہداف پورے کرنے کےلئے تحریری جواب بھی مانگ لیا،پلان میں بتایا جائے گاپاکستان معاہدے کے تحت کس طرح ٹیکسز کے اہداف حاصل کرے گا۔
دوسری جانب بھاری بجلی بلوں کےخلاف عوام کا پارہ بدستور ہائی ہے، ملک گیر احتجاج، مظاہرے، ریلیاں نکالی گئیں۔ مظاہرین نے بل، ٹائر نذرآتش کئے، میٹر توڑ دئیے، تاجروں کی جانب سے دکانیں بند کرکے علامتی ہڑتال کی گئی۔ مظاہرین نے کہا آسمان کو چھوتی مہنگائی کےساتھ بجلی کے بھاری بلوں نے عوام کی کمر توڑ دی، حکومت اضافی ٹیکس واپس لے ورنہ احتجاجی تحریک مزید تیز کردیں گے۔
مزید برآں عوام کو بھاری بجلی بلوں و محکموں کے افسروں کو مفت یونٹس کا معاملہ سپریم کورٹ جا پہنچا۔ شہری سعیدہ بیگم نے درخواست دائر کرکے تمام محکموں کے افسروں کو بجلی کے مفت یونٹس کی فراہمی فوری روکنے کا حکم دینے کی استدعا کردی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا عدلیہ سمیت تمام اداروں، اراکین پارلیمنٹ کو مفت بجلی و پٹرول کی سہولت کالعدم قرار دی جائے اور بجلی بلوں پر عائد ٹیکس کالعدم قرار دیتے ہوئے آئی پی پیز سے ریکوری کی جائے، عوام کی سہولت کےلئے بجلی کے بنائے گئے سلیب بحال کئے جائیں، آئین تمام شہریوں کو یکساں سہولیات کی فراہمی یقینی بناتا ہے۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















