14 مئی کو الیکشن کرانے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کے فیصلے کےخلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی خصوصی بنچ 31اگست کو سماعت کرے گا۔

جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بنچ کا حصہ ہیں ،فریقین کو نوٹس جاری کردئیے گئے ۔