اسلام آباد(بیورورپورٹ) جسٹس عامر فاروق کےخلاف سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کےلئے جے آئی ٹی تشکیل دےدی گئی۔
وزارت داخلہ نے خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بدنیتی پر مبنی مہم کے پس پردہ حقائق کا تعین کرے گی۔
ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم کے کنونیئرہوں گے، آئی ایس آئی ،آئی بی کے گریڈ 19 کے افسر اراکین میں شامل ہیں،اسلام آباد پولیس کے گریڈ 19 کے افسر بھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم 15 دن کے اندر اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کرے گی۔
جسٹس عامر فاروق کےخلاف میڈیا مہم کی تحقیقات کےلئے جے آئی ٹی قائم

















