اسلام آباد(بیورورپورٹ)حاضرسروس فوجی افسر بھی چیئرمین نادرا بننے کااہل،وفاقی کابینہ نے ترامیم کی منظور ی دےدی۔
ذرائع کے مطابق رولز میں ترامیم کے ذریعے حاضر سروس فوجی افسر کو بھی چیئرمین نادرا تعینات کیا جاسکے گا۔
پہلے سے طے شدہ قواعد میں ترمیم سے منتخب کیے گئے افراد کی تقرری نہ ہونے کا خدشہ ہے،چیئرمین نادرا کے عہدے پر ڈیپوٹیشن یا سیکنڈمنٹ کے طور پر کسی بھی افسر کو تعینات کیا جاسکے گا،ذرائع نے مزید کہا چیئرمین نادرا کی تعیناتی کیلئے قواعد میں دوسری بار تبدیلی کی گئی ۔
حاضرسروس فوجی افسر بھی چیئرمین نادرا بننے کااہل،کابینہ نے منظوری دےدی

















