وزیراعظم آزاد کشمیر کابڑا اقدام، بجلی قیمتوں میں اضافہ معطل

مظفر آباد (ایم این پی)وزیراعظم آزاد کشمیر کابڑا اقدام، بجلی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

سپیکر اسمبلی چودھری لطیف اکبر، میاں عبدالوحید، دیوان علی خان چغتائی، سردار جاوید ایوب، چودھری رشید، ممبر اسمبلی نثارعباسی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہالوگوں کی مشکلات کا احساس ہے ،کم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں،آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا نہ کوئی ارادہ ہے، وزیراعظم چودھری انوارالحق نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ،بل پرانے نرخ پر ہی وصول کئے جائیں گے۔

وزرا نے مزید کہامظاہروں کےخلاف نہیں، احتجاج کو جمہوریت کی نظرسے دیکھتے ہیں،نیلم جہلم پراجیکٹ پر ہائیکورٹ کے فیصلے پر من وعن عملدآمد یقینی بنائیں گے، حکومت فی من آٹے پر3 ہزار سبسڈی دے رہی ہے،وزیراعظم چودھری انوارالحق نے آٹے کی قیمتیں بڑھانے سے صاف انکار کر دیا، آٹا چوری کی روک تھام کیلئے بلدیاتی نمائندوں پر مشتمل سسٹم بنائیں گے۔