اسلام آباد (مشرق نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی نے کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکنے کیلئے درخواست دائر کردی۔ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلے سے قبل اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست دائر کردی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ درخواست اپنے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے، نیب اور پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا دوبارہ گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے رجوع

















