مکیش اور پی پی کے قریبی 60 سے زائد افسروں کے نام سٹاپ لسٹ میں شامل

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق صوبائی وزیر مکیش چاولہ اور پی پی کے قریبی 60 سے زائد افسروں کے نام سٹاپ لسٹ میں شامل کردئیے گئے۔

ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر مکیش چاولہ ،پیپلز پارٹی کے قریبی 60 سے زائد سرکاری افسروں کے نام سٹاپ لسٹ میں شامل کیے گئے ،نیب پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما مکیش چاولہ کےخلاف تحقیقات کررہا ہے۔

پی پی کے قریبی سرکاری افسروں کےخلاف بھی نیب کراچی میں انکوائریاں کھولے جانے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق مکیش چاولہ کا نام نیب کی سفارش پر عبوری سٹاپ لسٹ پر ڈالا گیا اور تمام نام اگست کے پہلے ہفتے سے لےکر اب تک مختلف مرحلوں میں شامل کیے گئے،دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو سابق صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی گرفتاری سے روکدیا۔