ائیر ٹریفک کنٹرول میں تکنیکی مسائل ،برطانیہ بھر میں سینکڑوں پروازیں منسوخ

لندن(ایم این پی)ائیر ٹریفک کنٹرول میں تکنیکی مسائل ،برطانیہ بھر میں سینکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں،نیشنل ائیر ٹریفک سروس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاتکنیکی مسئلے پرفضائی ٹریفک کو محدود کیا گیا ،برطانوی فضائی حدود بند نہیں کی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا تکنیکی مسئلے کے باعث فلائٹ پلان کو خودکار طور پر پراسیس کرنے کی صلاحیت متاثر ہوئی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق کم از کم 500 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ،232 کو برطانیہ سے دیگر ممالک جانا تھا،فضائی کمپنیوں کی جانب سے پروازوں کو منسوخ یا تاخیر کرنے کے اعلانات کیے گئے۔

ترجمان لندن ہیتھرو ائیر پورٹ نے کہامسافروں کو زحمت سے بچانے کےلئے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں،مسئلہ جلد حل ہوجائےگا۔