الیکشن کمیشن کو مکمل تعاون فراہم کرینگے،مرتضیٰ سولنگی ،سرفراز بگٹی

اسلام آباد (بیورورپورٹ)نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے ملاقات کی ،دونوں وزرا نے ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں عام انتخابات کیلئے نگران حکومت کی طرف سے الیکشن کمیشن کی معاونت کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

دونوں وزرا نے کہاالیکشن کمیشن کوعام انتخابات کے انعقاد کی آئینی ذمہ داری میں مکمل تعاون فراہم کریں گے۔