ساہیوال (بےورو رپورٹ) میونسپل کارپوریشن نے عوام کی سہولت کیلئے تجاوزات کیلئے مہم شروع کر دی ہے اور چرچ روڈ، جناح چوک، گھاس منڈی، سوڑی گلی اور دیپالپور بازار سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن /ایڈمنسٹریٹر شعیب اقبال سید کی ہدایت پر یہ مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی۔ یہ بات چیف آفیسر شیخ اشفاق احمد نے کمشنر آفس میں منعقدہ کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں بتائی جس کی صدارت کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر نبی دیوان اور اے سی جنرل علیزہ ریحان سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ یکم جولائی سے اب تک بلڈنگ پلان منظوری کے67کیسوں موصول ہوئے جس میں سے 30منظور کئے جا چکے ہیں جبکہ 37کے کیسز پر کاروائی کی جا رہی ہے۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے چیف آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے پرو ایکٹو کردار ادا کریں اور روزانہ کی بنیاد پر صفائی کو بھی مانیٹر کریں۔ انہوں نے شہر میں آوارہ کتوں کی تلفی کی مہم کو بھی تیز کرنے اور خصوصی طور پر پارکس میں آوارہ کتوں کی تلفی پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔ چیف آفیسر شیخ اشفاق احمد نے بتایا کہ 23اگست صرف ایک دن میں شہر سے 7 آوارہ کتے تلف کئے گئے۔
افسران عوام کو شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے پرو ایکٹو کردار ادا کریں :کمشنر ساہیوال

















