ایرانی میزائلوں اور ملیشیاﺅں کے بارے میں امریکہ کا اظہار تشویش

واشنگٹن (مشرق نیوز) خلیج فارس کے علاقے اور آبنائے ہرمز میں امریکہ کو بحری جہازوں اور دوست ممالک کی معیشتوں پر حملوں کے خطرات کا سامنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کو اس کے علاوہ بھی ایک تشویش ہے۔ امریکہ یہ اس بات پر پریشان ہے کہ بغداد سے دمشق تک اور دمشق سے بیروت تک شاہراہ پر کیا ہو رہا ہے، خاص طور پر جنوبی لبنان کی صورتحال امریکہ کیلئے تشویش کاباعث ہے.امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی کا حالیہ دورہ اسرائیل، علاقائی اتحادی کو درپیش حقیقی چیلنجوں کے بارے میں امریکیوں کی تشویش کی عکاسی کرتا ہے۔ملی کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی آرمی چیف آف سٹاف کے ساتھ بات چیت میں علاقائی سلامتی کے مسائل اور خطے میں ایران کی طرف سے خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے دو طرفہ تعاون اور ہم آہنگی کے شعبوں پر بات ہوئی۔