برکس سربراہ اجلاس،یوکرین جنگ، ڈالر سے چھٹکارے اور توسیع کے منصوبے پر تبادلہ خیال

ریوڈی جنیرو (مشرق نیوز) برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل برکس گروپ کے رہ نماﺅں نے ایک کھلے پینل شرکت کی ہے جس میں انہوں نے روس، یوکرین تنازع، ڈالر سے نجات اور بلاک کی توسیع سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جوہانسبرگ میں ہونے والے اجلاس جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامفوسا، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، برازیل کے صدر لوئیز اناسیو ڈی سلوا لیولا، چین کے صدر شی جن پنگ شریک تھے اور روس کے صدر ولادی میرپوتین نے اجلاس میں ورچوئل شرکت کی۔انھوں نے یوکرین جنگ کے پرامن اور منصفانہ خاتمے کیلئے مشترکہ اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے۔صدر لوئیز اناسیو ڈی سلوا نے کہاکہ برِکس ممالک کی بڑھتی ہوئی تعداد ماسکو اور کِیف کے ساتھ براہ راست رابطے میں مصروف ہے تاکہ وہ فوری جنگ بندی ،منصفانہ اور دائمی امن کیلئے موثر کردار ادا کر سکیں اور ایسی کوششوں میں شامل ہو سکیں ۔چین اور جنوبی افریقہ نے جنگ کو پرامن طور پر ختم کرنے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاسداری پر زور دیا اور کہا کہ وہ جنگ کا پرامن انداز میں خاتمہ چاہتے ہیں۔صدر رامفوسا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عالمی امن اور استحکام جنوبی افریقہ کی ترجیح ہے۔تنازعات کے پرامن اور منصفانہ حل کیلئے سفارتکاری مذاکرات اور اقوام متحدہ کے منشور کے اصول کی تعمیل ضروری ہے۔