راولپنڈی (بیورو رپورٹ) سربراہ پاک فوج جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے شہدا فخر ہیں، قربانیاں رائیگا ں نہیں جائیں گی، ملک میں مکمل امن و استحکام واپس آئے گا، ریاست مخالف ایجنڈے پر کام کرنےوالوں دہشت گردوں، سہولت کاروں اور حوصلہ افزائی کرنے والوں کا ہتھیار ڈالنے تک شکار کرینگے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان میں آسمان منزہ کے قریب شیروانگی علاقے کا دورہ کیا، کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا، سپہ سالار کوانسداد دہشت گردی کارروائیوں سمیت موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے علاقے میں تعینات افسروں و جوانوں سے بات چیت کی اور دہشت گردی کی لعنت سے لڑنے میں غیر متزلزل عزم کو سراہا۔
جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل سید عاصم منیر نے کہا شہدا فخر ہیں اور ملک میں مکمل امن و استحکام کی واپسی تک قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، سپہ سالار نے واضح کیا پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے دشمن ایجنڈے کے تحت کام کرنےوالے دہشتگردوں، ساتھیوں اور حوصلہ افزائی کرنے والوں کیخلاف ریاست پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈالنے تک کارروائی جاری رہے گی۔ دہشت گردوں، سہولت کاروں اور پاکستان کےخلاف کام کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائےگا۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















