اسلام آباد(بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے انتخابات پر مشاورت کیلئے سیاسی قائدین کو دعوت نامے ارسال کردئیے۔
الیکشن کمیشن نے ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا آغاز کرتے ہوئے بڑی سیاسی جماعتوں کو مشاورت کےلئے دعوت نامے بھجوائے، الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی، شہباز شریف، آصف زرداری ،فضل الرحمن کو خط لکھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی،فضل الرحمن کو جمعرات ،شہباز شریف 25،آصف زرداری کو مشاورت کےلئے 29 اگست کو بلالیا ، الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے آئندہ الیکشن کے روڈ میپ پر مشاورت کرے گا۔
الیکشن کمیشن نے مشاورت کیلئے سیاسی قائدین کو دعوت نامے بجھوادئیے


















