اسلام آباد (بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی نے صدر مملکت کے طرز عمل کو ملکی ساکھ خراب کرنے کی ایک اور واردات قراردےدیا۔
سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاآئینی مدت پوری ہونے سے 3ہفتے قبل ٹوئٹ سوالیہ نشان ہے، سابق وزیر نے کہادنیا میں کوئی صدر سوشل میڈیا کے ذریعے آئینی امور نہیں نمٹاتے،سوشل میڈیا یا ٹوئٹ کے ذریعے آئینی ذمہ داری سے بری ہونا نامناسب ہے، لگائے گئے الزام سنگین ہیں لہٰذ اتحقیق ضروری ہے۔
شازیہ مری نے کہاکسی بڑے بحران سے بچنے کےلئے 90 دن کے اندر انتخابات کرائے جائیں،90 دن کے اندر انتخابات نہ کرانا آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔
صدر کاطرز عمل ملکی ساکھ خراب کرنے کی واردات ہے، پی پی

















