لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے حکومتی اپیل مسترد کرکے پرویز الٰہی کو کسی بھی خفیہ مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ بحال کردیا۔
ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو خفیہ مقدمات میں حفاظتی ضمانت دینے کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی۔
جسٹس وحید خان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مستردکرکے فیصلہ سنایا،سنگل بنچ کا پرویز الٰہی کو کسی بھی خفیہ مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ بحال ہو گیا۔
پرویز الٰہی کو خفیہ مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ بحال


















