فیصل آباد،جڑانوالہ،اسلام آباد (بیورورپورٹ)نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے گرجا گھروں پر کوئی حملہ کرے تو مسلمانوں پر فرض ہے جہاد کریں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جڑنوالہ میں عیسیٰ نگری کا دورہ کر کے متاثرین سے ملاقات کی ،مختلف گھروں کا معائنہ بھی کیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے متاثرین کی نقد مالی امداد ،اہلیہ نے راشن تقسیم کیا۔
متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا جڑانوالہ واقعہ پر دلی دکھ اور صدمہ پہنچا،کوئی لفظی بات نہیں کررہا،آپ کے غم میں برابرشریک ہوں، آپ کے بھی باقی سب کی طرح حقوق ہیں، سب برابر کے شہری ہیں ،کسی کو کسی پر کوئی برتری نہیں،کوئی مسلمان ایسا نہیں جو حضرت عیسیٰ کو پیغمبر نہ مانے، آپ کو چرچ بنانے کا اتنا ہی حق جتنا مسلمان کو مسجد بنانے کا ہے۔
نامزد چیف جسٹس نے کہا اپنے عہدے کی وجہ سے یہاں نہیں آیا، شہری کے طور پر دوسرے شہری کے پاس آیا ہوں، ہر انسان کا فرض ہے آپ کی مدد کرے، آپ لوگوں کی مدددینی فریضہ ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاگمراہوں کے بے ہنگم ہجوم نے متعدد گرجا گھروں مسیحی آبادی ،مکانات کو جلایا، واقعہ کا جان کر مجھے بطور مسلمان، پاکستانی اور انسان ہونے کے ناطے دلی صدمہ و دکھ پہنچا،گمراہوں کا اقدام بانی پاکستان کی اقلیتوں کو دی گئی ضمانت کی خلاف ورزی ہے،آئین و قانون کا پامال کیا گیا، قومی پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔
نامزد چیف جسٹس نے کہاآئین میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی فراہم کی گئی ، آئین کی پامالی سنگین غداری میں شمار ہوتی ہے،ہر مسلمان کا فریضہ ہے دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کی جان و مال ،جائیداد، عبادت گاہوں کی حفاظت کرے، متاثرین کو پہنچنے والے نقصان کی ہر ممکن تلافی کریں،کسی کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کی سزا 10سال قید اور جرمانہ ہے،نامزد چیف جسٹس نے کہاواقعہ کو 3 دن گزر گئے، متاثرہ گلیاں صاف نہیں کی گئیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈپٹی کمشنر سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کرسچن کالونی کی فوری صفائی کرائی جائے۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















