منڈی بہاﺅ الدین (بیورو رپورٹ) منڈی بہاالدین میں غربت سے تنگ آکر ماں نے تین بچوں کو زہریلی گولیاں کھلا دیں، 2بچے جاں بحق ، ایک بچے کو بچا لیا گیا۔منڈی بہاﺅالدین کے علاقے چک رائب کی رہائشی مہوش بی بی نے 3 بچوں، سات سال کے سفیان احمد، 5سال کے سبحان احمد اور 10سال کے اویس کو زہریلی گولیاں کھلا دیں ۔پولیس کے مطابق بچوں کی حالت غیر ہونے پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ملکوال لے جایا گیا جہاں اویس کو طبی امداد کے بعد بچا لیا گیا جبکہ سفیان اور سبحان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاالدین منتقل کردیا لیکن دونوں بچوں کو تشویشناک حالت کے باعث لاہور ریفر کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال منتقل کر دیں۔پولیس کے مطابق ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیاہے۔مقدمہ کے مدعی ملزمہ کے چچا سسر کے مطابق گھریلو تنگدستی پر خاتون نے ایسا کیا۔
منڈی بہاﺅ الدین، ہائے غربت!ماں نے 3بچوں کو زہریلی گولیاں کھلادیں،2جاں بحق


















