اسلام آباد(بیورورپورٹ)دفتر خارجہ نے کہاہے جڑانوالہ میں پیش آنےوالے افسوسناک واقعہ میں ملوث افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائےگا،نگران وزیراعظم نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مسیحی برادری کو اعلیٰ سطحی تحقیقات کی یقین دہانی کرادی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پورے ملک کے عوام مسیحی برادری سے سلوک پر دکھی ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے مساجد میں اعلانات کر کے عوام کو اشتعال دلانے والے شخص سمیت 100سے زائد افرد کو گرفتار کرکے 2مقدمات درج کرلیے،اشتعال دلانے ملزم کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
37 نامزد اور 600 سے زائد نامعلوم ملزموں کےخلاف مقدمات میں انسداد دہشتگردی اور توہین مذہب سمیت 13 سے زائد دفعات شامل ہیں،کشیدہ صورتحال کے باعث جڑانوالہ شہر میں عام تعطیل رہی، رینجرز کی 2کمپنیاں مختلف مقامات پر تعینات ہیںجبکہ فیصل آباد میں تاحکم ثانی دفعہ 144 نافذ ہے۔
جڑانوالہ واقعہ میں ملوث 100سے زائد افراد گرفتار،کسی کو معافی نہیں ملے گی،دفتر خارجہ

















