پولیس نے حسان نیازی کا کیس فوجی عدالت بھجوا دیا

لاہور (کرائم رپورٹر،کورٹ رپورٹر) لاہور پولیس نے حسان نیازی کا کیس فوجی عدالت بھجوا دیا۔

ذرائع کے مطابق ملٹری ٹرائل کیلئے کیس کے تمام ثبوت اور شواہد بھی فوجی عدالت بھجوا دئیے گئے، حسان نیازی عسکری ٹاور اور جناح ہاوس مقدمے میں نامزد ہے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کو جمعہ کے روز عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دےدیا، جسٹس سلطان تنویر نے والد حفیظ نیازی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا،تحریری حکم میں کہا گیا آئی جی سمیت دیگر فریق آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کرائیں ۔