چیف جسٹس سے چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات،عام انتخابات جلد کرانے پر مشاورت

اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان ملاقات 2گھنٹے تک جاری رہی ،انتخابات جلد کرانے پر مشاورت کی گئی ،الیکشن میں حائل رکاوٹوں، مردم شماری کے معاملات پر بھی بات ہوئی۔

چیف جسٹس نے الیکشن کے انعقاد میں آئین کی شقوں پر عملدرآمد پر زور دیا ،چیف الیکشن کمشنر نے چیف جسٹس کو اپنے مسائل سے آگاہی دی۔