کراچی (بیورورپورٹ) سپریم کورٹ نے سندھ کے نالہ متاثرین کو 30دن میں چیک ادا کرنے کاحکم دےدیا اوروزیر اعلیٰ کےخلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لینے سے انکار کر دیا۔
متاثرین بحالی کیس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ توہین عدالت نوٹس پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچے،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے،دوران سماعت عدالت نے حکم دیا ایک مہینے میں تمام متاثرین کو چیک دئیے جائیں اور ابتدائی رپورٹ 15 دن میں عدالت کے سامنے پیش کی جائے۔
جسٹس علی مظہر نے کہا عدالت کے اکاو¿نٹ میں 462 ارب سے زائدرقم سندھ کے عوام کی ہے اگر سپریم کورٹ کے اکاو¿نٹ میں جمع رقم سندھ حکومت واپس چاہتی ہے توعدالت میں درخواست دائر کرے۔
عدالت عظمیٰ نے چیک کے عوض کمیشن مانگنے والوں کےخلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم بھی جاری کردیا،بعدازاں کیس کی مزید سماعت ایک مہینے کیلئے ملتوی کر دی گئی۔
سندھ کے نالہ متاثرین کو 30دن میں چیک ادا کرنے کاحکم

















