اسلام آباد (مشرق نیوز) رضوانہ تشدد کیس میں سول جج کو او ایس ڈی بنا دیا گیا اور انہیں بیان کیلئے طلب کرلیا گیا ہے۔ کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر مبینہ تشدد کیس میں ملزمہ سومیہ عاصم کے شوہر سول جج کو او ایس ڈی بنا دیا گیا جس کے بعد وفاقی پولیس نے انہیں بیان ریکارڈ کروانے کیلئے دوبارہ طلب کرلیا ہے۔
کیس سے متعلق تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی کو بھی ملزمہ کے شوہر کو بطور جج شامل تفتیش کرنا مشکل تھا جبکہ جے آئی ٹی کی جانب سے جج کو شامل تفتیش کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع بھی کیا گیا۔ واضح رہے جے آئی ٹی متاثرہ بچی کے والدین اور ملزمہ کا بیان ریکارڈ کر چکی ہے اور جج کو شامل تفتیش کرنے کیلئے ملزمہ کے شوہر کو بطور جج شامل کرنا مشکل تھا۔
رضوانہ تشدد کیس، سول جج کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، بیان کیلئے طلب



















