نگراں وفاقی کابینہ کیلئے مشاورت مکمل کرلی گئی

اسلام آباد (مشرق نیوز) نگراں وفاقی کابینہ کیلئے مشاورت مکمل کر لی گئی۔ ذرائع کے مطابق دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر سید محمد علی کو وزیر اطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے۔

امکان ہے کہ سرفراز بگٹی کو وزیر داخلہ بنایا جائے جبکہ سید جلیل عباس جیلانی کو وزیر خارجہ بنایا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد علی درانی کو نگراں کابینہ میں شامل کرنے پر غور نہیں ہو رہا۔

نگراں وزیر خزانہ کیلئے حفیظ شیخ اور اسحاق ڈار کے نام پر نہیں کچھ اور ناموں پر غور ہو رہا ہے۔ آج نگراں وفاقی کابینہ کو حتمی شکل دی جائےگی اور کل کابینہ حلف اٹھائے گی۔